لاہور( ویب نیوز)
اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے حکمران اتحادی جماعت ق لیگ سے رابطہ کرلیا،شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات آئندہ 2 روز میں ہوسکتی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بعد مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی بھی چوہدری برادران سے ملاقات کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات آئندہ 2 روز میں ہوسکتی ہے۔ق لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے جمعرات کو چوہدری برادران سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، تاہم دن اور وقت طے نہیں ہوا ہے۔ایم کیو ایم کے وفد نے عامر خان کی قیادت میں چوہدری برادران سے ملاقات کی جبکہ یہی وفد ن لیگی صدر شہباز شریف سے بھی مل چکا ہے۔گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی اور ان سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے حمایت مانگی تھی۔