ویوو V23 5G بہترین 50MP آٹو فوکس پورٹریٹ سیلفی کیمرہ، رنگ بدلنے والے دلکش ڈیزائن اور 5G کی تیز ترین کارکردگی کے ساتھ پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
لاہور (ویب نیوز )
ویوو کا نیا فون V23 5G پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔ یہ سمارٹ فون دلکش ڈیزائن، 5G ٹیکنالوجی کی برق رفتار کارکردگی اور جاذب نظر پوٹریٹس اور سیلفیز کے لیے فوٹوگرافی کے مثالی فیچرز سے آراستہ ہے۔
وی سیریز کے حوالے سے ویوو پاکستان کے نمایاں ستاروں کے ساتھ کام کرتا رہا ہے اور V23 5G کے لیے ویوو نے دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز اور پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نئے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر متعارف کیا ہے۔
V23 5G نے 50MP AF Portrait Selfie کے جدید فیچر اور 8MP Super Wide Angleکیمرہ کے ذریعے خوبصورت ڈیزائن اور بہترین کارکردگی کے حوالے سے نیا معیار قائم کر دیا ہے۔ اس کے قدرتی رنگوں سے آراستہ ایکسٹیرئیر میں ویوو کے مخصوص میٹل فلیٹ فریم ڈیزائن اور باڈی سرفیس کی دلکشی کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ مزید اس کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے اسے رنگ تبدیل کرنے والی فلورائٹ اے جی ڈیزائن ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے سورج کی براہ راست روشنی میں یہ سمارٹ اپنا فون رنگ تبدیل کرلیتا ہے۔
جدید فیچرز کے خو اہش مند، سٹائل کے حوالے سے ٹرینڈ سیٹ کرنے والے صارفین اور ہائی پرفارمنس فوٹوگرافرز کو V23 5G میں پر کشش ڈیزائن ،فوٹوگرافی کے جدید ترین فیچرز کے ساتھ ساتھ گیمنگ، مشن۔کریٹیکل اور ریسورس انٹینسیو ایپلیکیشنس کے لیے 5G پرفارمنس سمیت وہ سب کچھ ملے گا جسے وہ اپنے سمارٹ فون میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ "ویوو کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے جدت ، سٹائل اور مثالی صلاحیتوں کے امتراج سے ایسے سمارٹ فون متعارف کروائے جو ان کی انفرادیت کا مظہر بن جائے ۔V23 5G میں اعلیٰ معیار کی سیلفی اور پوٹریٹ شاٹس کے لیے متعدد مثالی صلاحیتوں کو جاذب نظر ڈیزائن میں یکجا کیا گیا ہے، ایسا ڈیزائن جو نہ صرف فیشن ایبل ہے بلکہ اپنی رنگ بدلنے والی سطح کے حوالے سے انتہائی منفرد بھی ہے۔”
اعلیٰ ترین معیار کے سیلفی پوٹریٹ اور وائڈ اینگل شاٹس
اس سمارٹ فون کے فرنٹ پر 50MP آٹوفوکس پوٹریٹ سیلفی اور 8MP سُپر وائڈ اینگل کیمرہ کا امتزاج ایسے صارفین کی ضروریات کو اپنے جدید ترین فیچرز سے بخوبی پورا کرتا ہے جو سٹائل کے ساتھ ساتھ سمارٹ فون کی بہترین کارکردگی بھی چاہتے ہیں۔
اب صارفین V23 5G کے نئے JNV سینسر اور آئی آٹو فوکس والے 50MP آٹوفوکس پوٹریٹ سیلفی کیمرہ سے انتہائی شفاف پوٹریٹس بنا سکتے ہیں۔ مزید برآں اس میں موجود ڈوئیل ۔ ٹون سپوٹ لائٹ اور فرنٹ کیمرہ کے AI ایکسٹریم نائٹ پوٹریٹ موڈ سے رات کی مدھم روشنی میں بھی حیران کن نائٹ پوٹریٹس بنائی جاسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں اس میں موجود پارٹی پوٹریٹ فیچر سے پارٹی مناظر کو نئے پرکشش انداز میں محفوظ کیا جاسکتا ہے اور ملٹی۔سٹائل پوٹریٹ فیچر سے یادگار لمحات کی کھینچی گئی تصاویر کومزید پرلطف اور دلچسپ بنایا جاسکتا ہے۔
اس سمارٹ فون کے فرنٹ کیمرہ سے سپر وائڈ اینگل تصاویر بھی کھینچی جاسکتی ہیں جس کی مدد سے اب گروپ سیلفیز میں ہر ایک کو شامل کرنا بلکل مشکل نہیں رہا۔ مزید اس میں موجود نیچرل پوٹریٹ فیچرز ایک اچھی سیلفی کھینچنے کے لیے تمام ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
اس سمارٹ فون کے 8MP سُپر وائڈ ۔ اینگل نائٹ سیلفی موڈ نے کم روشنی میں پوٹریٹ بنانے کے تجربے کو معیار کی نئی بلندی سے ہمکنار کردیا ہے۔ اب صارفین رات کے وقت بھی یادگار لمحات کو بہترین انداز میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
4Kسیلفی ویڈیو اور نائٹ موڈ فیچرز
V23 5G میں 4Kسیلفی ویڈیو کا فیچر بھی موجود ہے جس کی مدد سے صارفین ہائی ڈیفینیشن سیلفی ویڈیوز زیادہ آسانی کے ساتھ بنا سکتے ہیں۔ اس کا ٹرپل ریئر کیمرہ سسٹم 64MP سپر سینسنگ ، 8MP وائڈ اینگل کیمرہ اور 2MP میکرو کیمرہ پر مشتمل ہے جو سپر نائٹ موڈ کو سپورٹ کرتے ہوئے رات کی کم روشنی میں بھی بہترین فوٹوگرافی کو ممکن بناتا ہے۔ نیز V23 5G میں موجود ڈوئیل کیمرہ bokeh effect تصاویر میں بہترین اور پروفیشنل انداز سے ’’background blur‘‘ کو ممکن بناتے ہوئے بہترین رزلٹس مہیا کرتا ہے۔
سٹائلش سمارٹ فون
V23 5G کو بہت ہی خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو متعدد سٹائل کے حامل صارفین کی شخصیت سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس کی 7.39mm الٹرا سلم باڈی اور میٹل فلیٹ فریم اسے ہاتھ میں بہترین اور آرامدہ گرفت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ڈیزائن کو رنگ تبدیل کرنے والے فلورائٹ اے جی گلاس کے ساتھ مزید دلکش بنایا گیا ہے۔
برق رفتار اور بلا تعطل کرکردگی
ویوو V23 5G کو انڈسٹری کی بہترین نئی ہارڈ ویئر سے آراستہ کیا گیا ہے۔ یہ سمارٹ فون اپنے MediaTek Dimensity 920 پروسیسر کی بدولت فلیگ شپ کارکردگی کا حامل ہے اور یوں ویوو نے ایپ کے تیز ترین سٹارٹ اپ ،انسٹالیشن کی رفتار اور ڈوئیل موڈ 5Gسٹینڈ–بائی کے ذریعے صارفین کے لیے سب سے اعلیٰ خصوصیات اور تیز ترین رفتار کے حامل سمارٹ فونز متعارف کروانے کی روایت کو قائم رکھا ہے۔
گیمز کے شوقین صارفین اس سمارٹ فون کے 90Hz ریفریش ریٹ ڈسپلے، 2.0 ایکسٹینڈڈ ریم ، لیکوئڈ کولنگ سسٹم اور الٹرا گیم موڈ سے بلاتعطل گیمنگ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔V23 5G میں 44W فلیش چارج کی صلاحیت بھی موجود ہے جو اس کی 4200mAh بیٹری کو بہت تیزی اور آسانی سے چارج کرتی ہے۔
قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا V23 5Gاس وقت پاکستان میں 12GB RAM + 256GB ROM کے ایڈیشن میں 89,999روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 22 فروری 2022 سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کی پری بُکنگ کروا سکتے ہیں۔
ویوو V23 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V23 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔