مری (ویب ڈیسک)
مری ایکسپریس وے پر شدید برف باری کے باعث ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پھلگران ٹال پلازہ سے مری جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے تاہم مقامی آبادی اور ایمرجنسی ٹریفک کے لیے این 75 کھلی رہی گی۔ترجمان کے مطابق سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کی طرف سے انچارج ٹریفک سرکل مری کو خود فیلڈ میں رہنے کے احکامات د ئیے گے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ روڈ سے برف ہٹانے کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار ہائی وے مشینری کے ساتھ موجود ہیں۔اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ مکینکلی فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی مری جانے کی اجازت دی جائے گی۔