کراچی (ویب نیوز)

پاکستان ریلوے نے بارشوں اور سیلاب کے بعد 27 اگست 2022 کو بند کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینے 3 دن کے بعد دوبارہ بحال کر دیا۔کراچی سے ٹرین کا افتتاح ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی اطہر ریاض نے پیر کی صبح کراچی کینٹ سے کیا۔یہ ٹرین 19 کوچز پر مشتمل ہے، جس میں 2 اے سی بزنس، 1 اے سی پارلر، 2 اے سی سٹینڈرڈ اور 12 اکانومی کلاس کے ساتھ ایک بریک وین، ایک پاور وین اور ایک ریستوران کوچ بھی موجود ہے۔ٹرین میں 1198 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس کے کراچی سے لاہور تک 10 سٹاپ ہیں۔ٹرین کراچی کینٹ سے روزانہ صبح 6 بجے لاہور کیلئے روانہ  ہوئی ، سفر کا ٹوٹل دورانیہ 17 گھنٹے 45 منٹ ہے۔یہ ٹرین اپنے مقررہ راستے فیصل آباد کی بجائے اب براستہ ملتان، ساہیوال جایا کرے گی۔خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر برائے ریلوے و شہری ہوا بازی کی خصوصی ہدایات پر اس ٹرین کے تمام کلاسز میں یکم مئی 2023 سے 15 مئی 2023 تک 20 فیصد رعایت اور 16 مئی 2023 سے 31 مئی 2023 تک 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا۔ ٹرین 27 اپ شالیمار ایکسپریس میں کراچی سے 907 مسافر سوار ہوئے ۔