جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتہ قیام کرنے کے بعد واپس پاکستان آئیں گے، عون چوہدری
لاہور (ویب ڈیسک)
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار جہانگیر خان ترین طبیعت ناساز ہونے پر میڈیکل چیک اپ کے لئے لندن روانہ ہو گئے۔ جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتہ قیام کرنے کے بعد واپس پاکستان آئیں گے۔ لندن روانگی سے قبل جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے ارکان کو پیغام دیا ہے کہ ایک دوسرے سے رابطہ میں رہیں اور متحد رہیں اور جو بھی اپنی حکومت عملی ہے وہ بنائیں۔ جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ جہانگیر ترین ایک ہفتہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہو ئے تھے اور دوروز گھر پر قیام کے بعد لندن روانہ ہو ئے ہیں۔ عون چوہدری کے مطابق جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔عون چوہدری کے مطابق ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعدجہانگیرترین دوروز گھر پر رہے اور طبیعت بہتر ہونے پر ڈاکٹرز کی ہدایت پر چیک اپ کے لئے لندن گئے ۔