اسلام آباد (ویب ڈیسک)
یورپی یونین کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کردی۔ذرائع وزیراعظم ہاوس کے مطابق عمران خان اور یورپی یونین کے صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں کے مابین روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سے متعلق گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کو یورپی یونین کے صدر کی کال آئی ہے، انھوں نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ روس، یوکرین تنازع پر ثالثی کا کردار ادا کریں۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان روس یوکرین معاملے پر عملی اقدامات کریں گے۔