اسلام آباد (ویب ڈیسک)
قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوایاگیاغیر ملکی مراسلہ سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے غیرملکی دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردیا جس کے ساتھ انہوں نے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا بھی کی ہے۔قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ عدالت عظمی سے میمو گیٹ طرز کمیشن بنا کر انکوائری ہونے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوایاگیا خفیہ سربمہرمراسلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیا جسے چیف جسٹس کے سیکریٹری نے وصول کیا۔واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے سوموار کے روز مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس کو بجھوانے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر خفیہ اداروں کے سربراہان سے ان کیمرا بریفنگ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔