بھارت کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں بند کرے،عارف علوی
بض بھارتی افواج سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ کشمیریوں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں
بھارتی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی مقامی تحریکِ آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا
بھارت ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا،صدر مملکت کی 10کشمیری نوجوانوں کے قتل کی سخت مذمت
اسلام آباد( ویب نیوز)
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں بند کرے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت کی جانب سے 10کشمیری نوجوانوں کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج سرچ آپریشن کے نام پر بے گناہ کشمیریوں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا۔صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی مقامی تحریکِ آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت سوز کاروائیوں سے انتہا پسند ہندوتوا کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازع جموں و کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کا ضامن ہے۔