عالمی برداری بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانی بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے
پاکستانی قوم بھارتی اشیاء ا، ڈراموں اور ثقافت کا مکمل بائیکاٹ کریں اور محب رسول ۖ اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں
امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد کا بھارت میں گستاخی رسول ۖ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب
لاہور (ویب نیوز)
امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آپ سرکارۖ کی شان میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے۔حکومت بھارت کیساتھ سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کا اعلان کرے۔ بھارتی ترجمان نے توہین رسالت ۖ کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ پوری دنیا کے مذاہب اور عالمی قوانین کسی پیغمبر کی توہین اور شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دیتے۔ بھارتی حکمران جماعت کے ممبران جنہوں نے پیغمبر اسلام حضرت محمدۖ کی شان میں گستاخی کی ہے ان کے خلاف اگر بھارت حکومت ایکشن نہیں لی رہی تو دنیا کے امن کو قائم رکھنے کیلئے عالمی برداری عالمی عدالت میں کیس اوپن کرے اور ان فاشٹ ہندو جماعت کے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ٹاؤن ہال کے باہر ایمپلائز یونین سی بی اے میٹرو پولٹین کارپوریشن لاہور کے توہین رسالت ۖ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے میں چیئرمین گروپ ایمپلائز یونین سی بی اے میٹرو پولٹین کارپوریشن لاہور گروپ انصر ڈوگر، صدر گل نواز خان سواتی، جنرل سیکرٹری محمد احمد، مجاہد فیض لودھی سمیت بڑی تعداد میں ایم سی ایل کے ملازمین نے کی شرکت۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہا کہ مودی سرکار جس طرح بھارت کے اندر اور کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے وہ عالمی قوانین کے مطابق دہشتگردی ہے جس پر پوری دنیا کے ممالک جگہ جگہ احتجاج ہوچکا ہے اور اب توہین رسالت ۖ کے معاملے پر پوری دنیا کے امن کو ایک پھر داؤ پر لگادیا ہے گیا۔ اگر بھارت اپنی ہد دھرمی سے باز نہیں آیا اور توہین رسالت ۖ پر معافی نہیں مانگی تو خطے کے امن کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ بھارت کے اندر ہی مسلمانوں کے علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے اورمسلمانوں پر توہین رسالت ۖ کے خلاف احتجاج پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اپنی قبر آپ کھو د لی ہے۔ بھارت میں اگر فرقہ واریت پھیلائی تو بھارت ٹکرے ٹکرے ہوجائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں قائدین نے حکومت اور پاکستانی عوام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھارت کے ساتھ سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کا اعلان کرے اور پاکستانی قوم بھارتی اشیاء ا، ڈراموں اور ثقافت کا مکمل بائیکاٹ کریں اور محب رسول ۖ اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔