ملک کو مالی سال 2021-22 کے دوران 48 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ

گزشتہ 12ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 55.29 فیصد اضافہ ہوا، اد اہ شماریات

مئی کی نسبت جون میں تجارتی خسارے میں 33.42 فیصد اضافہ ہوا ، جون 2022 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 83 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا

اسلام آباد( ویب  نیوز)

ادارہ شماریات نے مالی سال 2021-22 کے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیئے،ملک کو مالی سال 2021-22 کے دوران 48 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ، مئی کی نسبت جون میں تجارتی خسارے میں 33.42 فیصد اضافہ ہوا ، جون 2022 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 83 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔ پیر کے روز   ادارہ شماریات کی جانب سے مالی سال 2021-22 کے تجارتی اعداد و شمار جاری کیے گئے۔ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 55.29 فیصد اضافہ ہوا، گذشتہ سال درآمدات 80 ارب ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی تا جون کے دوران برآمدات 31 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہیں، ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ  ایک سال میں درآمدات میں 41.93 فیصد اضافہ ہوا، اس عرصے میں برآمدات میں 25.51 فیصد اضافہ ہوا، مئی کی نسبت جون میں تجارتی خسارے میں 33.42 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق جون 2022 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 83 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا، جون میں درآمدات 7 ارب 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، اس عرصے میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں۔