لاری اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش
سرگودھا (ویب نیوز)
عید الاضحی کی تعطیلات کل بروز جمعہ سے شروع ہورہی ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد نے اپنے گھروں میں عید منانے کیلئے آج کی بکنگ ٹرینوں ویگنوں اور بسوں میں کروانا شروع کردی ہے گزشتہ روز بھی لاری اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش دیکھا گیا تاہم کرائے زیادہ ہونے کی وجہ سے ان دنوں میں جو لوگوں کا رش دیکھنے میں آتا تھا ٹرانسپورٹرز کے مطابق اس میں نمایاں کمی ہے اگر عید پر 100مسافر جاتے تھے اب ان کی تعداد 50رہ گئی ہے جس کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھنے والے کرائے بتائے جارہے ہیں لوگوں کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سفر ٹرینوں کے ذریعے کریں مگر مطلوبہ مقدار میں ٹرینیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مجبوری کے عالم میں بسوں سے سفر کررہے ہیں۔