کرونا وائرس کے پھیلاو کا خطرہ ہجوم والی جگہوں پر ذیادہ ہو جاتا ہے،کرونا ہدایات پر سختی سے عمل کریں،وزیر صحت کی عوام سے اپیل

اسلام آباد (ویب نیوز)

وزارت صحت نے عید کی چھٹیوں کے دوران بالائی علاقوں میں سیروتفریح کیلئے جانے والے شہریوں کیلئے کرونا ایس او پیز جاری کر دیئے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کا خطرہ ہجوم والی جگہوں پر ذیادہ ہو جاتا ہے،کرونا ہدایات پر سختی سے عمل کریں، سیاحت کیلئے جانے والے تمام افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہوں، ما سک اور ہینڈ سینیٹائزرکا استعمال یقینی بنائیں۔ ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے عیدالاضحی پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے لیے جانے والے شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دیں، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں،کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، اپنے سیاحتی سفر کے دوران کرونا کی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہیں،کورونا  وائرس کے پھیلاو کا خطرہ ہجوم والی جگہوں پر ذیادہ ہو جاتا ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ما سک اور ہینڈ سینیٹائزرکا استعمال یقینی بنائیں ، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور اِس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ سیاحت کیلئے جانے والے تمام افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہوں ، موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھاکہ جن افراد نے  اپنی  ویکسنیشن مکمل کر لی ہے وہ بوسٹر ڈوز بھی لازمی لگوا ئیں۔