اسلام آباد (ویب نیوز)

وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ۔ وزیرِ اعظم شہاز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر جہاں ہفتے اور اتوار کو تعطیل ہوتی ہے وہاں جمعرات 29 اور جمعہ 30 جون کو چھٹی ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں جہاں اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے، وہاں جمعرات 29 جون سے ہفتہ یکم جولائی تک چھٹی ہو گی۔ سرکاری ملازمین اتوار سمیت 4 چھٹیوں کے بعد پیر 3 جولائی کو دفاتر پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں عید 29 جون 10 ذوالحج کو منائی جائے گی۔