اسلام آباد (ویب نیوز)
چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)ڈاکٹر مختار احمد نے چارج سنبھال لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مقرر کیا ہے۔وزیر اعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،یہ تقرری دو سال کے لئے کی گئی ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر مختار احمد اس سے قبل بھی 2015 سے 2018 تک چیئرمین ایچ ای سی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ڈاکٹر مختار احمد ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔