مظفرآباد (ویب نیوز)

آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے شعبہ امتحانات نے ایم اے اسلامیات اور ایم ایس سی اکنامکس 2021کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ کشمیر ڈاکٹر شرجیل سعید کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایم اے اسلامیات سالانہ 2021ء حصہ اول و دوئم کے نتائج کے علاوہ ایم ایس سی اکنامکس سالانہ 2021ء حصہ اول و دوئم کے نتائج کا اعلان بھی جمعرات کی روز کیاگیا۔ ایم اے اسلامیات حصہ او ل ودوئم میں کل 2756امیدواران نے شمولیت اختیار کی جن میں سے 1417امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح نتیجہ 51.41فیصد رہا اسی طرح ایم ایس اکناکس حصہ اول و دوئم میں کل 365طلبہ و طالبات نے شمولیت اختیار کی جن مین سے 97امیدوار ن کامیاب ہوئے اس طرح مجموعی نتیجہ 26.57فیصد رہا ۔ تمام امیدواران کے پاس اور فیل رزلٹ کارڈز آمدہ ہفتہ میں ان کے دئیے گئے خط و کتابت کے ایڈریس پر ارسال کر دئیے جائیں گے ۔