نیویارک (ویب نیوز)
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں جہاں ان کی دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات ہوئی، یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہوئی، جس میں پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال گیا ہے، ملاقات کے موقع پر وفاقی وزرا مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔