اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے کویت، عراق اور بحرین کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے بحری جہازوں کے کمانڈنگ افسران کے ہمراہ میزبان ممالک کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان نے کہا کہ مشن کمانڈر نے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ترجمان نے کہا کہ دورہ کے اختتام پر پاک بحریہ اور میزبان ممالک کی بحری افواج کے مابین مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستانی جہازوں کے دورے اور بحری مشقوں میں ان کی شرکت سے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔