اسلام آباد (ویب نیوز)
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اقتصادی امور ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی۔اور مختلف امور پر گفتگو کی۔اس حوالے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وفد کی صدر مملکت کے ساتھ اہم ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومت نے اپنا موقف عارف علوی کے سامنے پیش کیا۔وفاقی وزرا کی صدر مملکت سے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال اور قانون سازی کے امور پرگفتگو کی گئی۔بعد ازاں صدر مملکت3 روزہ دورے پرلاہور پہنچ گئے، عارف علوی کی آج جمعرات کو وزیراعلی پنجاب پرویز الہی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے،خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا تھا کہ الیکشن کی بات ہو گی تو مذاکرات کی ٹیبل پربیٹھیں گے۔