آن لائن بزنس کے لیے بھارتی سافٹ وئیرز کا استعمال فوری ترک کیا جائے،ایڈوائزری
اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کو خبردار کرنے کے باوجود بھارتی کمپنی کے سافٹ وئیرز کا استعمال جاری ہے۔نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر میں بھارتی کمپنی کے تیار کردہ سافٹ وئیرز استعمال ہورہے اس حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز چیف سیکرٹریز ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی کمپنی کے سافٹ وئیرز کے استعمال پر سائبر سکیورٹی تحفظات ہیں۔این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آن لائن بزنس کے لیے بھارتی سافٹ وئیرز کا استعمال فوری ترک کیا جائے۔