اسلام آباد ( ویب نیوز)
پاکستان نے کورونا کی نئی قسم کے پھیلا ئو کے خدشے کے پیش نظر ائیر پورٹس پر نگرانی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔مختلف ممالک میں کورونا کی نئی اقسام سامنے آنے پربارڈر ہیلتھ سروسز نے سی اے اے کومراسلہ جاری کردیا۔بارڈر ہیلتھ سروسز نے کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹ پر سکریننگ کا عمل سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کووڈ کے نئے ویرینٹس کے پھیلائوکے خدشے کے پیش نظر حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگ پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر تھرمل سکینرز سے گزر کر جائیں۔بارڈر ہیلتھ سروسز نے سی اے اے کوہدایت کی ہے کہ انٹرنیشنل ایرائیول لائونج میں فیومی گیشن کا خاص خیال رکھا جائے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ ہیلتھ ورکر،ماسک، دستانوں سمیت حفاظتی سامان کا استعمال کریں۔ ان بانڈ پروازوں پر رینڈم سیمپلنگ کی جائے۔مراسلے کے مطابق مسافروں کی جانب سے بعض اوقات مزاحمت کی جاتی ہے جس کے باعث اے ایس ایف کوتعینات کیا جائے۔دوسری جانب امریکہ نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ لازم قرار دیا دے دیاہے ۔