اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک مریض انتقال کرگیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 890کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 31 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی، مزید برآں 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔