- مذاکرات بجلی بلوں کی رکی ہوئی وصولیاں شروع کرنے کے بعد ہوں گے
- حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری اورمانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہو گا
اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا، گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے۔ مذاکرات 2 مارچ کو دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، مذاکرات بجلی بلوں کی رکی ہوئی وصولیاں شروع کرنے کے بعد ہوں گے۔ ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنا ہو گا، مانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہو گا اور قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی کئی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہو گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 کے بجائے 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا، سٹاف لیول معاہدہ اب مارچ میں کئے جانے کا امکان ہے۔