ایندھن کا بحران ، پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 اور لاہور سے کراچی کی پی کے 303، کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 منسوخ ہوئیں

 لاہور سے دمام جانیوالی پرواز پی کے 247 کی روانگی میں پونے 8 گھنٹے، دبئی کراچی کی پرواز پی کے 208 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیرہوئی

کراچی (ویب  نیوز)

ایندھن کے بحران کے باعث ، قومی ایئر لائن کی 8 پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے تربت کی پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502 منسوخ کر دی گئیں۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 اور لاہور سے کراچی کی پی کے 303، کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310اور واپسی کی پی کے 311، کراچی سے اسلام اباد کی پی کے 368 اور واپسی کی پی کے 369 بھی شامل ہیں۔  ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کی بیرونِ ملک متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 247 کی روانگی میں پونے 8 گھنٹے جبکہ دبئی کراچی کی پرواز پی کے 208 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔اس کے علاوہ لاہور سے ریاض کی پرواز پی کے 725 کی روانگی میں 9 گھنٹے 25 منٹ اور جدہ اسلام اباد کی پرواز پی کے 742 کی آمد میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ۔واضح رہے کہ پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او)نے یومیہ ادائیگی نہ ہونے پر قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیاروں کو ایندھن کی فراہمی بند کر دی ۔پی آئی اے پر پی ایس او کے 26 ارب روپے کے واجبات ہیں، ایندھن کی فراہمی کی مد میں 2 کروڑ روپے ادا کر دیئے  گئے جس کے بعد اہم روٹس کی پروازوں کو ایندھن ملنے لگا۔mk/nsr