پی آئی اے  کی 8 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار

کراچی سے بہاولپور کے لیے اپ ڈائون کی پرواز پی کے 588 اور پی کے 589 منسوخ کر دی گئیں

اسلام آباد سے گلگت کے لئے اپ اینڈ ڈائون کی مزید 2 پروازیں پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کر دی گئیں

اسلام آباد،کراچی (ویب  نیوز)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز( پی آئی اے) کی 8 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 300 اور 301 منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی سے بہاولپور کے لیے اپ ڈائون کی پرواز پی کے 588 اور پی کے 589 منسوخ کر دی گئیں ۔اسلام آباد سے گلگت کے لئے پی کے 601 اور گلگت سے اسلام آباد کے لئے پی کے 602، اسلام آباد سے گلگت کے لئے اپ اینڈ ڈائون کی مزید 2 پروازیں پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کر دی گئیں۔دوسری جانب اسلام آباد سے کراچی کے لئے پرواز پی کے 319 اور اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 325 ایک، ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔کراچی سے لاہور کے لئے پرواز پی کے 302 ایک گھنٹہ، کراچی سے سکردو کی پرواز پی کے 455 نصف گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 331 میں ایک گھنٹہ، لاہور سے کوالالمپور کی پرواز پی کے 898 میں نصف گھنٹہ جبکہ لاہور کے لئے پرواز پی کے 797 کی روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی۔