- پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پزیر،آرمی چیف تقریب کے مہمان خصوصی تھے
- مقابلوں میں پاک آرمی کی 7 ٹیموں کے علاوہ 10 بین الاقوامی ٹیموں نے بھی حصہ لیا،آئی ایس پی آر
- آرمی چیف نے ٹیموں کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا
راولپنڈی (ویب نیوز)
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، ان اوصاف کا اظہار دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران بھی کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پبی میں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ مقابلوں سے پیشہ ورانہ مہارتوں کے اظہار اور ٹیم ورک سمیت دیگر صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔سپہ سالار نے ٹیم کے شرکا کو انعامات اور تمغوں سے بھی نوازا، اختتامی تقریب میں عالمی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں پاک آرمی کی 7 اور 10 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔پاکستان آرمی کی سات اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں مقابلے میں شریک ہوئیں، بحرین، سعودی عرب، مراکش، ازبکستان، تھائی لینڈ، اردن، امریکہ، عراق، قازقستان، قطر سمیت 10 عالمی ٹیمیں مقابلوں کا حصہ تھیں، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مقابلے پبی کے پہاڑی علاقوں میں 7 سے 9 مارچ تک جاری ر ہے ،یہ مقابلے ایک بین الاقوامی ٹیم اسپرٹ ایویلیویشن ایونٹ بن چکے ہیں،