نئی دہلی (ویب نیوز)
بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہندوانتہا پسندوں کے مظالم کا سلسلہ رک نہ سکا، بھارتی ریاست آسام کے ہندو انتہا پسند وزیراعلی نے تمام مدارس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی ریاست آسام کے انتہا پسند وزیراعلی ہیمانت بسوا شرما نے مسلم دشمنی کی ساری حدیں پار کردیں۔ مسلمان دشمن وزیراعلی نے زہر اگلتے ہوئے کہا کہ وہ آسام میں تمام مدارس بند کردیں گے کیونکہ ہمیں مدرسے نہیں بلکہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز چاہیے۔ہندو انتہاپسند وزیراعلی ہیمانت بسوا شرما نے ایک ریلی میں اعلان کیا کہ وہ ریاست میں اب تک 600 مدرسے بند کرچکے ہیں۔ باقی بھی بند کر دیں گے۔ہندو انتہاپسند وزیراعلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلا دیش سے لوگ یہاں آ کر ہماری تہذیب اور ثقافت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، بھارت میں رہنے والے مسلمان اور عیسائی تو خود کو فخر سے مسلمان اور عیسائی کہتے ہیں لیکن ہندو یہ بات نہیں کہتے۔۔