Pakistan and India flag together realtions textile cloth fabric texture

پاکستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کیلئے تیار ہیں،بھارتی ناظم الامور

کرکٹ کا معاملہ سپورٹس سے بالاتر ،سیاحتی ویزے کھول دیئے ہیں، ایوان صنعت وتجارت لاہور میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب

لاہور (ویب  نیوز)

پاکستان میں تعینات بھارتی ناظم الامورسریش کمارنے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت ہمیشہ کے لئے ہمسائے ہیں،امید ہے تعلقات بہتر ہوں گے پاکستان سے تجارت کبھی بند نہیں کی،پاکستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے لئے تیار ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صنعت وتجارت لاہور میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامورسریش کمارکاکہناتھاکہ تیسرے ملک کے ذریعے تجارت دونوں کے لئے نقصان دہ ہے،دیگر کھیلوں کے ویزے دے رہے ہیں،کرکٹ کا معاملہ سپورٹس سے بالاتر ہے ،سیاحتی ویزے کھول دیئے ہیں، میڈیکل ویزہ تین دن میں جاری ہوتا ہے ماہانہ 25 ہزار فیملی وزٹ ویزے دے رہے ہیں۔بھارتی ناظم الامورنے کہابھارت،پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے لئے تیار ہے،پاکستان میں مہنگاپیازخریدتا ہوں تودل کو ہاتھ پڑتا ہے،بھارت میں قیمت تیس روپے فی کلو گرام ہے