اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک  ) 

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی گئی، جن میں ٹائرز، چائے پتی، کاسمیٹکس ، بادام ، تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر وغیرہ شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت پاکستان سے دو سو بارہ اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگادی۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ایس آر او جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ اشیاء کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جن اشیاء پرپابندی لگائی گئی ہے ان میں کپڑے کی سترہ اقسام شامل ہیں جوافغانستان نہیں لے جاسکتے جبکہ ہرطرح کے ٹائرز اور تین قسم کی چائے پتی پر بھی پابندی ہوگی۔

ہرطرح کی کاسمیٹکس اورٹوائلٹ میں استعمال ہونے والی درجنوں اقسام کی اشیاء پربھی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ بادام ، تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈیشنر، جوسراور مکسر بلینڈر سمیت دیگراشیاء بھی افغانستان نہیں لے جاسکیں گے۔

پورٹس پر پڑے سامان اور عالمی امداد کے ذریعے آنےوالے اشیاء پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔