ابوظہبی (ویب نیوز)
اماراتی صدرشیخ محمد بن زاید نے نئی تعیناتیوں کا فرمان جاری کرتے ہوئے اپنے سب سے بڑے صاحبزادے شیخ خالد بن محمد زایدکو ابوظبی کا ولی عہد مقرر کر دیا۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے بھائی شیخ منصور بن زایدالنہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقررکیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ شیخ محمد بن راشد بھی امارات کے نائب صدرکی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔اس کے علاوہ اماراتی صدر نے اپنے بھائیوں شیخ تہنون بن زاید اورشیخ ہزاع بن زاید کوابوظہبی کا نائب حکمران نامزد کردیا۔