اسلام آباد (ویب نیوز)
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی تصدیق کر دی ، جبکہ چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 1.3 ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان 1.3 ارب ڈالر کا قرض چینی بینک کو ادا کر چکا ہے، پاکستان کیلئے دوبارہ 1.3 ارب ڈالر کی سہولت کی منظوری دی ہے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر مالی امداد کی تصدیق کر دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکام نے آئی ایم ایف کوآگاہ کردیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے میں ہے، ایک ارب ڈالر جمع کرانے کیلئے دستاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔