جرمن سفیر ایلفرڈ گرانس کی عمران خان سے خصوصی تفصیلی ملاقات
لاہور( ویب نیوز)
جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی تفصیلی ملاقات کی ۔دوطرفہ امور، باہمی دلچسپی کے معاملات اور تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا سابق وزیراعظم نے جرمن کو آگاہ کیا کہ پنجاب و پختونخواکی نگران حکومتیں غیرقانونی ہیں۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق پاکستان میں انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں اور حکومتی سطح پر دستور سے انحراف کے جمہوریت سنگین منفی اثرات پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ملک پر ممکنہ معاشی و سفارتی اثرات پر بھی گفتگو بھی ہوئی ۔جرمن سفیر نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ممالک کو دی جانے والی جی ایس پی پلس حیثیت پر مرتب ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف مکمل طور پر آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت و جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے متحرک ہے، بنیادی حقوق کی ضمانت اور ووٹ کی پرچی کے ذریعے عوامی رائے کے بل بوتے پر حکومت کا قیام جمہوریت کی اساس ہے۔ تحریک انصاف قومی فیصلہ سازی میں دستورِ پاکستان کی روشنی میں عوام ہی کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے،ملک میں ایسی حکومت سے واسطہ ہے جو دستور و جمہوریت سے صریح انحراف کو اپنا حق سمجھتی ہے۔جمہور کی منشا کیخلاف ماورائے دستور اقدامات کے ذریعے عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔ پنجاب و پختونخوا میں 90 روز کی آئینی مدت گزر جانے کے باوجود غیرقانونی نگران حکومتیں قائم ہیں، عمران خان