اسلام آباد (ویب نیوز)

  • حکومتی ہم خیال علما ء کرام  کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کا اعلان،
  • فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کا مطالبہ

حکومتی ہم خیال مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں قاضی عبدالرشید ،مولانا فضل الرحمن خلیل، ڈاکٹر عتیق الرحمن، صاحبزادہ سعید الرشید عباسی مولانا نذیر فاروقی نے مشترکہ پریس کا نفرنس  سے خطاب کرتے  ہوئے پیر کو  پی ڈی ایم کے دھرنا میں شرکت کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان قاضی عبدالرشید نے کہا کہ کچھ دن قبل بلوائیوں نے مساجد مدارس اور فوجی تنصیبات پر حملے کئے۔ کیا سرکاری و نجی عمارات پر حملے کرنے والے محب وطن ہوسکتے ہیں کیا ان کے عمل سے دشمن خوش نہیں ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ  پاک فوج کے ساتھ پاکستان کا بچہ بچہ خون دینے کو تیار ہے ہم  پیر کو  مولانا فضل الرحمن کے احتجاج میں شامل ہوں گے ۔دفاع پاکستان کونسل کے رہنما مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ جن لوگوں نے جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملے کئے ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں  کیونکہ ان کے اقدام سے دشمن خوش ہوا ہے۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن  امیر جے یو آئی پنجاب نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت گئے، تحریک انصاف نے تنقید کی شرجیل میمن اور مسلم لیگ ن تحریک انصاف کو دہشتگرد جماعت کہہ رہی ہیں ہم تو بیس سال سے یہ باتیں کہہ رہے ہیں ، مسلح افواج کی پالیسیوں سے ماضی میں ہم بھی اختلاف کرتے رہے مگر کبھی کسی نے فوجی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا ،ہم اس وقت بھی کہہ رہے تھے کہ باجوہ پاشا ظہیر اسلام اور فیض کی بنائی جماعت کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فوجی عمارات پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ پی ٹی آئی کی سہولت کاری کرنے والوں کے کورٹ مارشل  کے سوال کے جواب  مولانا فضل الرحمن  خلیل نے کہا کہ یہ فوج کا اپنا نظام ہے کسی کا کورٹ مارشل کرے یا نہ کرے  ان سے پوچھا گیا کہ کیا عمران خان  پر حملے کی  چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقات سے متعلق مطالبہ  کے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں یہ تو ثابت ہوگیا کہ عمران خان کی ٹانگ پر گولیوں کو ثبوت نہیں۔

  • سپریم کورٹ کے باہر احتجاج  کے لئے ملک بھر سے  پی ڈی ایم کے  قافلے  اسلام آباد کیلئے رواں دواں
  • مختلف اضلاع کے قافلے رات کو اسلام آباد کی حدود میں داخل  ہونا شروع ہوگئے

پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر پیر کو احتجاج  کے لئے ملک بھر سے  قافلے  اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے  ۔ترجمان جے یوآئی کے مطابق  بلوچستان کا قافلہ ژوب، سندھ کا قافلہ سکھر پہنچ  کر جب کہ  گلگت بلتستان، کوہستان سے  قافلے رواں دواں ہیں۔ جنوبی پنجاب، وزیرستان، ٹانک اور دور دراز کے علاقوں سے بھی قافلے روانہ ہوچکے ہے،  مختلف اضلاع کے قافلے رات کو اسلام آباد کی حدود میں داخل  ہونا شروع ہوگئے ۔ لاہور کا  قافلہ بھی روانہ کو تیار ہے ۔  پشاور، بنوں، لکی مروت  کے قافلہ  پیر کی صبح سویرے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے،مردان، چارسدہ، مانسہرہ ، بٹگرام، شانگلہ، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ، ڈی آئی خان سے قافلے  صبح اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ اسی طرح  صوابی، مالاکنڈ، اٹک، راولپنڈی، سرگودھا اور دیگر قریبی اضلاع سے قافلے صبح سویرے اسلام آباد کی سرزمین پر داخل ہوں گے۔

  • دھرنا سپریم کورٹ کے سامنے ہی  ہوگا، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری
  •   سپریم کورٹ کے باہر  دھرنا فی الحال غیر معینہ مدت کیلئے ہوگا،
  • کچھ شرپسند عناصر غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں کہ دھرنے کی جگہ تبدیل کردیا گیا، کارکن غلط افواہوں پر توجہ نہ دیں
  • جمعیت علما اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل نے بیان جاری کردیا

جمعیت علما اسلام (ف)کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں کہ دھرنے کی جگہ کو تبدیل کردیا گیا ہے،  دھرنا سپریم کورٹ کے سامنے ہی  ہوگا، کارکن غلط افواہوں پر توجہ نہ دیں۔اتوار کی شب اپنے ایک بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کارکنان اطمینان کے ساتھ آئیں۔ شاہراہ دستور سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا ہوگا ،  سپریم کورٹ کے باہر  دھرنا فی الحال غیر معینہ مدت کیلئے ہوگا، دھرنہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ کل کیا جائیگا،