عمران خان کو گرفتار کرنے والے سیکورٹی  افسران کے کیخلاف مقدمات کے اندارج کا اعلان

اسلام آباد (ویب نیوز)

پاکستان  تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا   دیناکی مذمت کردی،پارٹی اسلام آباد خصوصا ریڈ زون کو ایک حکومتی جماعت کی مسلح نجی ملیشیا کے سپرد کئے جانے پر شدید تشویش کا اظہارکرتی ہے عمران خان کو گرفتار کرنے والے سیکورٹی  افسران کے کلاف مقدمات کے اندارج کا اعلان کردیا گیا اس امر کا اظہار پارٹی کے اہم مرکزی اجلاس کے اعلامیہ میں کیا گیا ہے  ۔اتوارکوچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں  مرکزی  رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا ۔  اسلام آباد سے پارٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ  کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے عمران خان کے  سیکورٹی  دستوں کے ذریعے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے  تحریک انصاف نے نیب اور رینجرز کیخلاف مقدمے کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے ، نو مئی کے واقعات کو بنیاد بناکر پاکستان تحریک انصاف  کے خلاف ریاستی سطح پراقدامات کو مستردکردیاگیا۔ تحریک انصاف مکمل طور پر پرامن، جمہوری سیاسی جماعت اور قانون کے دائرے میں سیاست کی قائل ہے،  تحریک انصاف کی 27 سالہ تاریخ تشدد و اشتعال سے بالکل خالی ہے، تحریک انصاف مشکل سے مشکل ترین حالات میں بھی تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان نے قانون کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف  تین نومبر کے قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف نے ملک بھر میں  ہزاروں مقامات پر احتجاج کیا مگر ایک پتھر تک نہیں اچھالا گیا، جھوٹے پراپیگنڈے کی آڑ میں ملک گیر فساد کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، تحریک انصاف کا پرامن احتجاج کے دوران انتشار کی سوچی سمجھی کوششوں، شہریوں پر گولیاں برسانے کے پورے منصوبے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کردیا گیا ،سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل اعلی سطحی بااختیار کمیشن 9 مئی کو معصوم شہریوں کی شہادتوں اور انتشار کی کوششوں کی تحقیقات کرے۔ تحریک انصاف نے  پرامن احتجاج کے دوران نہتے شہریوں کے قتل کے مقدمات بھی درج کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  وفاقی وزیرداخلہ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نگران وزرائے اعلی اور آئی جیز سمیت ملوث پولیس افسران کو مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔ پرامن احتجاج کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے اور زخمی و گرفتار کارکنان کے اہلِ خانہ سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے  تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا  کی مذمت کی گئی ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد خصوصا ریڈ زون کو ایک حکومتی جماعت کی مسلح نجی ملیشیا کے سپرد کئے جانے پر  پی ٹی آئی شدید تشویش کا اظہارکرتی ہے ۔