نویں اقتصادی جائزے میں نظرثانی شدہ پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد اہم ہوگا
امید ہے آگے بڑھنے کا ایک پر امن راستہ تلاش کیا جائے گا
درآمدی پابندیوں میں کمی، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، کمزور طبقے کی مدد معاشی استحکام کیلئے اہم ہیں، ایستر پیریز
اسلام آباد (ویب نیوز)
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں، آئی ایم ایف بقیہ ضروری فنانسنگ کی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے، امید ہے آگے بڑھنے کا ایک پر امن راستہ تلاش کیا جائے گا۔ پاکستان سے متعلق نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پیریز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اہم بیرونی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے، آئی ایم ایف بقیہ ضروری فنانسنگ کی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پیریز نے مزید کہا کہ نویں اقتصادی جائزے میں نظرثانی شدہ پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد اہم ہوگا، فروری میں پیش کردہ منی بجٹ، توانائی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اہم اقدامات ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ درآمدی پابندیوں میں کمی، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، کمزور طبقے کی مدد معاشی استحکام کیلئے اہم ہیں۔ شراکت داروں کی جانب سے مالی اعانت میکرو اکنامک استحکام کے دوبارہ حصول کیلئے کلیدی ہے۔