اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15فیصدکی کمی ہوگئی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں 36.62ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15فیصدکم ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 42.66ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، ابتدائی اندازوں کے مطابق مئی 2023میں ملک میں 3.22ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں 3.15 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی برآمدات کاحجم 4.07ملین ٹن ریکارڈ کیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18فیصدکم ہے۔دوسری جانب گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.97ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں، مئی میں 0.61ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کااندازہ ہے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں زیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں 0.17ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی۔