- ہم نے سیلاب زدگان کے گھروں کے لئے 20 لاکھ کی رقم مختص کی ہے،سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال
کراچی (ویب نیوز)
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے ہم سے وعدہ کیا ہے اس وعدے پر اعتبار کر رہے ہیں۔سندھ اسمبلی میں بجٹ 2023-24منظور کرلیا گیا ۔سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، سیلاب کی مد میں 25 ارب روپے مختص بھی کئے تھے اور وفاق سے بھی مدد مانگی تھی، جو فنڈز دیے گئے ہم اس سے مطمئن نہیں ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 25 ارب وفاق نے ہمیں دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، ہم نے سیلاب زدگان کے گھروں کے لئے 20 لاکھ کی رقم مختص کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے تباہ سکولوں کی بحالی کے لیے سکیم بنا کر وفاق کو دی تھی، سکولوں کی بحالی پر وفاق 2 ارب دے گا اور 2 ارب ہم ڈالیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 6 ارب روپے کے فور کی ایک سکیم کے لئے مختص کئے گئے ہیں جس کے لئے 3 ارب سندھ اور 3 ارب وفاق دے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 152 کٹ موشن ہیں، بجٹ میں اب تک 97 کو دیکھ چکے ہیں، اراکین نے محنت کر کے کٹ موشنز تیار کیے ہیں، میں ان کٹ موشنز سے متفق نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی میٹنگز آن لائن ہوتی ہیں جس سے ہمارے پیسے بچ جاتے ہیں، آپ ہم سے اخراجات کے بارے میں پوچھنے کا حق رکھتے ہیں اور ہم آپ کو اخراجات کا بتانے کے پابند ہیں۔