کراچی (ویب نیوز)
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے معاہدے کے اثرات امریکی ڈالر کی قدر پر بھی اثر انداز ہوئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد پیر کو کاروبار کے آغاز میں ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5روپے سستا ہونے کے بعد 285روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے کا تھا۔ ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی ایم ایف سے معاہدے کے زبردست نتائج دیکھنے میں آئے ہیں جہاں 100انڈیکس ریکارڈ اضافے کے ساتھ تاریخی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔