جدہ (صباح نیوز)
سعودی عرب میں جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق مکہ مکرمہ پر نہیں ہو گا۔سعودی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے تمام شہروں میں جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ، مکہ مکرمہ میں بتدریج چوبیس گھنٹے کرفیو برقرار رہے گا جبکہ 29 اپریل سے 13 مئی تک تمام مارکیٹیں بھی کھلی رہیں گی۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو میں نرمی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی،اس دوران لوگ شہر کے اندر سفر کر سکیں گے، کرفیو میں نرمی کا سلسلہ 20 رمضان تک جاری رہے گا۔