عام انتخابات 2024، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
تمام افسران اپنے علاقوں میں موجود اور فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ترجمان پولیس
اسلام آباد( ویب نیوز)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتخابات 2024 کے حوالے سے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ذرائع کے مطابق الیکشن ڈے پر پولنگ سٹیشنز میں ہر شخص مکمل پڑتال کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا، پولیس یا کسی بھی ادارے کے علامتی لباس والے شخص کو بھی تلاشی دینا ہوگی، پولیس کے 2 ہزار سے زائد اہلکار سرکاری اور غیرسرکاری گاڑیوں میں گشت کریں گے۔اسلام آباد پولیس اور دیگر اداروں کی گاڑیوں پر شناخت کیلئے پاکستان کا جھنڈا لگایا جائے گا۔دوسری جانب ترجمان کیپیٹل پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظرداخلی اور خارجی راستوں پرسخت چینکنگ کی جا رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ تمام افسران اپنے علاقوں میں موجود اور فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ڈولفن سکواڈ کا شہر میں موثر گشت جاری ہے، شہری اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے جوانوں سے تعاون کریں۔ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دی۔۔