APP03-090623 ISLAMABAD: June 09- Minister of State for Poverty Alleviation and Social Safety Faisal Karim Kundi addressing a press conference at PPP Office. APP/SAK/MAF/ZID

گورنر فیصل کریم کنڈی پر خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد
کے پی ہائوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ نے گورنر کی انیکسی کا سامان باہر نکلوا کر پھینکوا دیا
وزیراعلیٰ کو دعوت دی ہے کہ گورنر ہائوس آجائیں ، اگر گورنر ہائوس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلیٰ ہائوس بلا لیں،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(ویب  نیوز)

وزیراعلیٰ اور گورنر کی جنگ کے پی ہائوس اسلام آباد تک بھی پہنچ گئی، گورنر فیصل کریم کنڈی پر کے پی ہائوس اسلام آباد آنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے کے پی ہائوس انیکسی خالی کرا لی، کے پی ہائوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ نے گورنر کی انیکسی کا سامان باہر نکلوا کر پھینکوا دیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا تین روز سے کے پی ہائوس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں اور صوبے کے تمام تر معاملات کے پی ہائوس اسلام آباد سے چلا رہے ہیں۔ اس حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دی ہے کہ گورنر ہائوس آجائیں ، اگر گورنر ہائوس نہیں آتے تو مجھے وزیراعلیٰ ہائوس بلا لیں، کوئی کسی پر پابندی عائد نہیں کرسکتا۔گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ سیاست الگ لیکن صوبے کا مقدمہ وفاق کے ساتھ لڑوں گااور سیاسی جنگ میں کبھی نہیں پڑوں گا، گورنر ہائوس سے کبھی کوئی سازش نہیں ہوگی، آرٹیکل 121اور 122میں سب کے اختیارات واضح ہیں، صوبے کے عوام کو متاثر کرنے کے بجائے صوبے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے جو بھی گورنرہائوس آنا چاہتا ہے آسکتا ہے۔