ن ایگ سیاسی بیساکھیاں ڈھونڈھ رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

مولانا فضل الرحمان لاڑکانہ کی بات چھوڑیں ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست بچائیں

اسلام آباد میں پریس کانفرنس

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا ہے کہ لاڑکانہ کی بات چھوڑیں ڈیرہ اسماعیل خان کی  اپنی  نشست بچائیں، فلسطین میں ہونیوالے ظلم پرمسلم امہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،دہشتگردی کی موجودہ لہر میں اپنی فورسز کیساتھ  ہیں،نگران حکومت کو  اداروں کی نجکاری کا اختیار نہیں ؟ن ایگ سیاسی بیساکھیاں ڈھونڈھ رہی ہے تاہم عوام اس مرتبہ سلیکشن قبول نہیں کریگی۔بدھ کو اسلام آباد میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کی بات کی۔بلاول بھٹو زرداری وہ واحد رہنما ہیں جو فلسطین کے سفارت خانے میں گئے اور بات کی۔ فوج اور پولیس دہشتگردی کی نئی لہر کی زد میں آئی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انھوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری  خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کا 6 روزہ دورہ کریں گے جہاں پہ وہ ورکرز کنونشنز سے خطاب کرینگے۔سب سے پہلے بلاول بھٹو زرداری ایبٹ آباد جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی اس بار یوم تاسیس بلوچستان میں منائے گی۔اس سلسلہ میں 30 نومبر کوکوئٹہ میں جلسہ عام ہوگا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچے کی کوشش کی جارہی ہے ۔نگران حکومت کیسے قومی اثاثے بیچ رہی ہے ؟ پی پی پی پی آئی اے ملازمین کے بارے میں فکر مند ہے۔ ن لیگ دور کے وفاقی وزیر نجکاری کمیشن میں بیٹھے ہیں۔پی پی پی نے میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کرانے کی بہت کوشش کی۔ جب بھی مسلم لیگ کو پی پی پی کی ضرورت تھی ہم نے مثبت کردار ادا کیا۔ لوگوں کو نظریاتی بدیانیتی نظر آتی ہے سب کو پتہ چل جاتاہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ ن نے بلوچ رہنماو ں سے کوئی چارٹر دستخط کیا ہوگا۔آئندہ بلوچستان میں کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔ن لیگ سیاسی بیساکھیوں کا سہارا ڈھونڈ رہی ہے۔8 فروری کو پتہ چلے گا عوام کس کو ووٹ ڈالتے ہیں۔ 8فروری کے بعد نمبر گیم دیکھ کے حکومت سازی کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن کا بیانیہ چھوڑ کر آئے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کہاں گیا ہے؟ پاکستان کی عوام اس مرتبہ سلیکشن قبول نہیں کرے گی۔ پاکستان کی عوام سلیکشن نہیں فری اینڈ فیئر انتخابات مانگ رہی ہے۔مسلم لیگ اداروں کو متنازعہ بناتی ہے۔ ادارے غیر جانبدار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان لاڑکانہ کی نبات چھوڑیں ڈیرہ اسماعیل خان کی اپنی نشست کو بچائیں۔