Fresh raw wheat seeds and ear of ripe wheat on a black background conceptual of a staple nutritious grain food and healthy diet or allergy to gluten. Free copy space

متحدہ اپوزیشن کا کسانوں کے مطالبات کے حوالے سے پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ
 کسانوں سے یکجہتی کے لئے  قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروانے کا اعلان
 گنے کے کاشتکاربھی شوگر مافیازکے ہاتھوں لٹ رہے ہیں
محمودخان اچکزئی، بیرسٹر گوہر خان ، حامدرضا، اسدقیصر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (ویب  نیوز)

متحدہ اپوزیشن نے کسانوں کے مطالبات اور ان سے اظہار یکجہتی سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے  ریکوزیشن جمع کروانے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ گندم کے بعد گنے کے کاشتکاربھی شوگر مافیازکے ہاتھوں لٹ رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب ٹک ٹاک اور شوشا کی بجائے  کسانوں کے مسائل کے حل کا اعلان کریں۔ اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد کسانوں کے حقوق کے لئے پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور پارلیمان کے داخلی راستے پر احتجاج کیا ۔اپوزیشن اتحاد کے قائد محمودخان اچکزئی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامدرضا اسدقیصر ،شیرافضل مروت  دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا کہ اسمبلی اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا ۔ہم وہاں بات کرنا چاہتے تھے، اجلاس کی کاروائی چند منٹ  ہوئی، اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کروائیں گے۔ پنجاب کے کسانوں کی زندگی  کا دارومدارگندم کی فصل ہے ،یہی ان کی طاقت ہے ،کسان زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں  ان غمی خوشی اس فصل سے وابستہ ہے ،ہم دیکھ رہے کہ  وزیراعلی پنجاب نے پھر پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی ڈرامہ بازی کر رہی ہیں اس کی جگہ وہ کسانوں کے حقیقی معنوں میں مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کو کسانوں سے  تما م کی تمام گندم خریدی جائے او ر3900 روپے من خریدی جائے یہ ٹک ٹاک اور شوشا کرنا چھوڑے  ۔ وزیراعلی پنجاب زمہ دار ہے اس وقت وزیراعظم بھی ان کا نامزدکردہ تھا ایک دوسرے پر الزامات کی آڑ میں کسانوں کے مسئلہ کو  دفن نہیں ہونے دیں گے ،ہماری  سرگودھا گوجرانولہ جھنگ کے کسانوں سے بات ہوئی ہے ہم ہر جگہ جائیں گے۔ دوسرا ایشو یہ ہے کہ  گنے کا ہے گنے کے کاشتکار بھی رل رہے ہیں  شوگر مالکان کی پی ٹی آئی دور میں جرات نہیں تھی کسانوں کے پیسے روکے ۔گنے کے کسان بھے دربدر ہیں شرم کرو تمہاری اپنی شوگرملیں ہیں مال بنارہی ہو عیاشیاں کررہی ہو اور کسان خود کشیاں کررہے ہیںشرم آنی چاہیے مجھے افسوس اس بات پر ہے کہ ہم ان معاملات کو ایوان میں اٹھانا چاہتے تھے مگر اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائی جائے گی۔ کسانوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ان کو مجبور کریں گے کسانوں کے مسئلہ کے حل کے لئے انھوں نے کسانوں کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی  انھوں نے وزیرستان میں ڈرون حملے کی بھی سخت الفاظ میں مزمت کی ۔حامد رضا نے کہا کہ کسانوں کے خلاف حکومت کی جارحیت مذمت کرتے ہیں، کسانوں کے ساتھ ہیں،حکومت نے گندم کا غلط ریٹ لگایا،ان نسلی بٹیروں کو عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ کسانوں کے مسئلہ پر حکومت کا ڈرامہ جاری ہے، بیرسٹر گوہر علی نے بتایا کہ  اسمبلی اجلاس نے پیر تک چلنا تھا لیکن قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ختم کر دیا گیا،آئندہ اجلاس میں ہم اپنے سوالوں کا جواب لیں گے۔کسانوں کے حق میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن احتجاج پر مجبور ہے ۔