ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار430 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ا س وباسے متاثرہ افراد کی تعداد37 ہزار218 ہو گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں13 ہزار914 ،سندھ میں14 ہزار99،خیبرپختونخوا میں5ہزار423، بلوچستان میں2ہزار310، گلگت بلتستان میں501، اسلام آباد میں866، اور آزاد کشمیر میں 105، افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اب تک 10ہزار155 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 33 اموات ہوئی ہیں جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد803 ہو گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک تین لاکھ نو سو چھیانوے افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تقریباً پینتالیس لاکھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔امریکہ میں 86 ہزار 937 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں جو اس عالمی وباء سے ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ اس کے بعد برطانیہ میں 33 ہزار 614 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اٹلی میں 31 ہزار 368 افراد ہلاک ہوئے۔اس وائرس سے سترہ لاکھ ستر ہزار 583 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔