اسلام آباد(صباح نیوز)

ملک بھر میں  کورونا وائرس کے  مصدقہ کیسز کی تعداد 40 ہزار 151  جبکہ اموات 873ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق   کورونا وائرس کے 14 ہزار 175 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار 410 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک 11 ہزار 341 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوگئے ۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 40 ہزار 151 ہوگئی  ، ان میں سے سندھ میں 15 ہزار 590، پنجاب میں 14 ہزار 584، خیبرپختون خوا میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار544، آزاد کشمیر میں 112، اسلام آباد میں 947 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید   زندگیوں کے چراغ گل کردیئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے سبب 873 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوئیں جب کہ سندھ میں 268، پنجاب میں 252، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7 ، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔ علاوہ ازیں 188 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔