APP38-010824 ISLAMABAD: August 01 - President Asif Ali Zardari speaking to a delegation of the Federation of Pakistan Chambers of Commerce & Industry, comprising of businessmen and office-bearers of 40 regional business associations, led by Gohar Ejaz, at Aiwan-e-Sadr. APP/FHA

وانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے سب کیلئے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا،آصف علی زرداریکیپسٹی چارجز کے مسئلے کا قابل عمل حل تیار کرنے کیلئے کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے
 کمیٹی  شعبہ  توانائی کے مسائل کے حل کیلئے صدر مملکت کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرے
صدر مملکت کا ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے وفد سے خطاب

اسلام آباد( ویب  نیوز)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے سب کیلئے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا،کیپسٹی چارجز کے مسئلے کا قابل عمل حل تیار کرنے کیلئے کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے ، کمیٹی  شعبہ  توانائی کے مسائل کے حل کیلئے صدر مملکت کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق  صدر مملکت آصف علی زرداری ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت   میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے وفد سے خطاب کر رہے تھے۔ وفد نے جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی تھی۔ملاقات میں تاجروں اور 40 علاقائی کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا دفتر کاروباری برادری کی کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا ، حکومت، عوام، تاجر برادری ، پیداواری کمپنیوں سمیت سب کیلئے سودمند حل تلاش کیا جانا چاہیے ،متفقہ حل تیار  کیا جائے تاکہ کسی سٹیک ہولڈرکو نقصان نہ ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ  پاکستان  کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں،ادراک ہے کہ مہنگے خام مال ، توانائی اور ایندھن کی وجہ سے کاروباری شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے  عوام، صنعتوں ، زراعت اور برآمدات کے شعبے پر بوجھ پڑ رہا ہے ، توانائی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ اعجاز گوہر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے درخواست ہے کہ توانائی کی قیمتوں کے معاملے میں مداخلت کریں ۔صدر مملکت پاکستان کی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔صدر مملکت نے وفد کو مسائل کے حل ، متعلقہ حلقوں کے سامنے معاملہ اٹھانے میں تعاون کا یقین دلایا۔