کسی شر پسند کو مستحکم ہوتی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم
اسلام آباد میں ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف اقدامات تیز کیے جائیں،اجلاس میں ہدیت
وزیراعظم کی بے گناہ شہریوں کو گرفتار نہ کرنے اور اسلام آباد میں جیل کی فوری تعمیر کی بھی ہدایت
اسلام آباد(  ویب  نیوز)

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحکم ہوتی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت امن و امان سے متعلق ہونے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس کے دوران کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف اقدامات تیز کیے جائیں، لیکن اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کوئی بے گناہ اور معصوم شہری گرفتار نہ ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ مستحکم ہوتی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے شرپسندوں کی نشاندہی کا عمل موثر بنانے بنانے کی ہدایت کی اور فسادیوں کے خلاف قائم ٹاسک فورس کو وسائل فراہم کیے جائیں، وفاقی پراسیکیوشن سروس کو وزارت قانون کے تحت لایا جائے۔وزیر اعظم نے وزیراعظم نے وفاقی پراسیکیوشن سروس کو وزارت قانون کے تحت لانے اوراسلام آباد میں جیل کی تعمیر جلد مکمل کرنے اور فنڈز کے اجرا کی بھی ہدایت دی۔اجلاس کے دوران اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ سیف سٹی کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے، کیمروں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے، اسلام آباد جیل کی عمارت اگلے سال مارچ تک مکمل کر لی جائے گی،اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ  وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ،  مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔