اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکرتی کمیٹیوں کو آج پیر کو ملاقا ت کی دعوت دیدی
وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔
اسلام آباد (ویب نیوز)
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا خیر مقدم اور اظہار تشکر کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں کمیٹیوں کو آج بروز پیر کو ملاقات کی دعوت بھی دیدی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے۔ نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ اسپیکر افس کے دروازے ہمیشہ اراکین کے لیے کھلے ہیں۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو آج سوموار دن ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دی ہے۔ اسپیکر دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی سیاسی قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبات رکھے جائیں گے۔
تیار ڈرافٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے 3 انتہائی سینئر ججز پر مشتمل ہونے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تجویز پر پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ ،سینیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں،راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی، بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز مانتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئےاس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں ۔