پی ٹی اے کی جانب سے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں معیاری سروس کاسروے جاری

اسلام آباد( ویب  نیوز)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی جانب سے موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز)کی سروسز کے معیار اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پہلی سہ ماہی 2025 کے دوران پاکستان کے 15 شہروں اور 8 موٹرویز / ہائی ویز پر ایک خودمختار کوالٹی آف سروس (کیو او ایس)سروے کیا گیا۔ اس کے علاوہ، آزاد جموں و کشمیر کے 4 شہروں اور ایک شاہراہ پر مشترکہ کیو او ایس سروے بھی کیا گیا۔سروے کے لیے مرکزی سڑکوں، سروس روڈز اور زیادہ تر سیکٹرز/کالونیوں پرمشتمل راستے منتخب کئے گئے۔ موبائل فون سیٹ ٹیکنالوجی آٹو ڈیٹیکٹ موڈ پر رکھ کر وائس کالز، ایس ایم ایس، اور موبائل براڈ بینڈ / ڈیٹا سیشنز کے ذریعے جدید خودکار کیو او ایس مانیٹرنگ اور بینچ مارکنگ ٹول استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا تاکہ نیو جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس)لائسنسز اور کیو او ایس ریگولیشنز 2021 سے مطابقت کا معیار مد نظر رکھا جا سکے، سروے شدہ علاقوں میں ہر کلیدی کارکردگی اشاریے (کے پی آئی)کی متعلقہ لائسنسز اور ریگولیشنز میں مقررہ حد کے مطابق تعمیل کی بنیاد پر، سی ایم اوز کو موبائل نیٹ ورک کوریج اور وائس سروسز کے حوالے سے پہلی سے پانچویں پوزیشن تک درجہ دیا گیا۔ جبکہ موبائل براڈ بینڈ اسپیڈ کے زمرے میں، رینکنگ ڈیٹا ڈاون لوڈ و اپ لوڈ اسپیڈ، نیٹ ورک لیٹنسی اور ویب پیج لوڈنگ ٹائم کی بنیاد پر کی گئی۔سروے نتائج کے مطابق، اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ اسپیڈ کے حوالے سے سی ایم اوز مجموعی طور پر تسلی بخش کارکردگی کے حامل پائے گئے، تاہم بعض علاقوں میں کچھ وائس کے پی آئیز لائسنس یافتہ معیار سے کم رہے۔ جدید نیٹ ورک ٹیکنالوجیز جیسے کہ ایک ٹی ای کیریئر ایگریگیشن اور VoLTE استعمال کرنے والے آپریٹروں نے بہتر سروس فراہم کی۔ پی ٹی اے کی جانب سے متعلقہ آپریٹروں کو سروس کے معیار میں بہتری کے لیے اصلاحی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں-تفصیلی سروے نتائج پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر صارفین کی معلومات کے لیے شائع کردیے گئے ہیں:
https://www.pta.gov.pk/assets/media/2025-04-29-Quality-of-Service-Survey-in-AJK.pdfپی ٹی اے کی فیلڈ ٹیمیں باقاعدگی سے سروس کے معیار کی نگرانی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ صارفین کو بہتر موبائل سروسز فراہم کی جا سکیں اور آپریٹروں کے مابین صحت مند مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔(aw)