پنجاب حکومت نے "پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن )ترمیمی آرڈیننس 2025 ،
دی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 اورشوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش
پنجاب بے سہارا و لاوارث بچوں(ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی نے منظور کر لیا
لاہور ( ویب نیوز)
پنجاب حکومت نے "پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن )ترمیمی آرڈیننس 2025 ، دی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 اورشوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا جبکہ پنجاب بے سہارا و لاوارث بچوں(ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی نے منظور کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پنجاب حکومت نے "پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن )ترمیمی آرڈیننس 2025 پیش کر دیا گیا ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 1976 کے ایکٹ میں ترامیم کی منظوری 14 اکتوبر کو دے چکے ہیں تاہم قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی سے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 منظور کرایا جائے گا۔حکومت نے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں اختیارات کی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے .آرڈیننس 2 ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے۔دی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 اورشوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ایکٹ 2025 بھی پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا جس کا مقصد شعبہ معدنیات میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے ۔حکومت پنجاب نے معدنیات و کان کنی کے لئے نیا جامع قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے،بل کے تحت کان کنی کا جدید لائسینسنگ نظام متعارف کروایا جائے گا، بل کے تحت لائیسنسنگ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی، اتھارٹی کے پاس نئے کان کنی لائسنس کا اجرا، لائسنس معطل و ختم کرنے کا اختیار ہو گا، متن کے مطابق بل کے تحت کان کنی و معدنیات فورس تشکیل دی جائے گی،غیر قانونی کان کنی روکنا کان کنی و معدنیات فورس کے ذمے ہو گا، کان کنی و معدنیات فورس کا سینئر افسر ڈی جی ہو گا، ڈی جی اور سینئر افسران کے علاوہ فورس کو یونیفارم پہننا لازم ہو گا،فورس کے پاس گرفتاری کرنے کا اختیاربھی ہو گا۔حکومت پنجاب نے شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ دوبارا سے تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کے لئے شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا،بل کے تحت شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ دوبارا تشکیل دیا جائے گا، بورڈ گنے کی فصل کے فروغ، بڑھا اور بہتری کے لئے کام کرے گا،بورڈ کو دوبارا تشکیل دینے کا مقصد ایک با اختیار ادارا بنانا ہے، بورڈ کے پاس گنے کی فصل کی بہتری کے لئے کام کرنے کرنے تمام اختیارات ہوں گے۔ متن کے مطابق بورڈ کا چیئرپرسن اور بورڈ کا چیف ایکزیکٹیو آفسر وزیر اعلی پنجاب تعینات کریں گی، سیکرٹری ایگریکلچر، سیکریٹری پرائس کنٹرول اور سیکریٹری فنانس بطور ممبر فرائض انجام دیں گے۔سپیکر نے بل 2 ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا ۔علاوہ ازیں پنجاب بے سہارا و لاوارث بچوں (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی نے منظورکر لیا ،بل لیگی رکن مہوش سلطانہ نے پیش کیا تھا، بل کا مقصد یتیم و لاوارث بچوں کے تحفظ کو مزید مثر بنانا ہے۔ مجوزہ ترامیم کے تحت سیکشن 6 کی ذیلی شق (4) کو ختم کرنے کی سفارش کی گئی،ترمیم میں ایک چیئرپرسن 2 سے زائد بار تعینات نہ ہو سکنے کی شق کو خارج کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ سیکشنز 34، 36، 36A، 36 B، 37 اور 38 میں بھی ترامیم تجویز دی گئیں،ترامیم سے جرائم اور خلاف ورزیوں پر سزائیں اور سسٹم مزید مثر ہوگا





