لاہور (ویب نیوز)

گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر اورپنجاب ایگریکلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری آرڈیننس اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے2آرڈنینس جاری کردیئے۔ہنگامی حالات میں دفعہ 144کا نفاذ قانونی پیچیدگیاں لاتا تھا۔ قانونی پیچیدگی کے باعث ہنگامی حالات میں کیس کابینہ کو فوری ریفر کرنا ممکن نہیں تھا۔آرڈیننس کے اجراسے دفعہ144 کے نفاذمیں قانونی پیچیدگیوں کو دور کیا جائے گا۔آرڈیننس سے ڈی سی یا دوسرا افسر سیکشن 144کے حوالے سے احکامات جاری کرسکے گا۔پیمرا آرڈیننس 2023 سے سیاسی بنیادوں پر تعینات افراد کوفوری طور پر برخاست کیاجاسکے گا۔